لاہور(نیوز رپورٹر )تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 33 ہزار 400کیوسک اور اخرج 50 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد27 ہزار700 کیوسک اور اخراج 27ہزار700 کیوسک، خیرآباد پل آمد 34ہزار900کیوسک، اخراج 34 ہزار 900کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 39 ہزار 300کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد22 ہزار 900کیوسک اور اخراج 13 ہزار700 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 64 ہزار کیوسک اور اخراج59ہزار کیوسک،چشمہ72 ہزار 900کیوسک اوراخراج 70ہزار700کیوسک، تونسہ آمد 71ہزار کیوسک اور اخراج62 ہزار200کیوسک،گدو آمد 46 ہزار300 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 300کیوسک، کوٹری آمد 6ہزار 600کیوسک اور اخراج صفرکیوسک،تریموں آمد 25 ہزار کیوسک اور اخراج 11ہزارکیوسک، پنجند آمد10ہزار400 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
May 16, 2023