ملکی دفاع کےلئے عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں: یونس علی انصاری

May 16, 2023


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سیاسی و سماجی رہنما حاجی چوہدری یونس علی انصاری نے کہا ہے کہ بعض نام نہاد لیڈر اور این جی اوز بیرونی آقاﺅں کے اشارے پر پاکستان میں سازشوں کے جال بن رہے ہیں ملکی دفاع کے لئے عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی افواج کے ساتھ مل کر ملک کے چپے چپے کی حفاظت کی جائے گی ،سازشی عناصر سن لیں کہ پاکستان کلمے کے نام پر وجود میں آیا تھا اسکی حفاظت اللہ پاک خود فرمائے گا، امن کے لئے شر پسندوں کی محض مذمت نہیں مرمت بھی کرنا ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاری ہاﺅس سے نکالی گئی استحکام پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی منظم کوشش کی جارہی ہے اور قومی سلامتی کے اداروں کو دانستہ ٹارگٹ کیا جارہا ہے لیکن عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینے کو تیار ہیں،صدر گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری پرویز عابد ہرل ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوام پاکستان کی سالمیت اور بقاءکے لئے یکجان ہو جائیں ۔

مزیدخبریں