گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ سرجری کے زیراہتمام حادثات اور جھگڑوں میں زخمی مریضوں کے ابتدائی علاج کے حوالے سے جدید ریسرچ کے ذریعے پہلی ٹریننگ ورکشاپ کاانعقاد کیا گیاجس میں ایک سو سے زائد نوجوان ڈاکٹرز نے شرکت کی ، ورکشاپ میںملک کے ممتاز سرجنز اور ماہرین صحت نے خصوصی لیکچرز دیئے ورکشاپ سے پرنسپل میڈکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر، ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم، پروفیسر ڈاکٹر معید اقبال قریشی، پروفیسر ڈاکٹر شعیب نبی بزدار، پروفیسر ڈاکٹر سید شہزاد حسین، پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر عمران امین، گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عمران کھوکھر، ڈاکٹر زوہیب نے بھی خطاب کیا۔ ملک کے ممتاز سرجنز نے نوجوان ڈاکٹرز کو چوٹ کے ذریعے شدید زخمی ہو کر ہسپتال آنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد کے جدید اور بہتر طریقوں سے آگاہ کیا۔ ماہرین نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پوری دنیا میں ہر سال 58 لاکھ افراد حادثات اور دیگر واقعات میں گہری ضربات کی وجہ سے جاں بحق ہو جاتے ہیں، پوری دنیا میں ہر ایک منٹ میں 9 افراد چوٹ کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں۔
گوجرانوالہ:جھگڑوں میں زخمیوں کے علاج کیلئے پہلی ٹریننگ ورکشاپ
May 16, 2023