پاک فوج ہی ملکی بقا ءو سلامتی کی ضمانت ہے:ملک آزاد خان


 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)افواج پاکستان ہی پاکستان کی بقا ءو سلامتی ہے، افواج پاکستان نے ہماری نسلوں کی بقا ءاور ملک خدادا پاکستان کی حفاظت کے لیے بے شمار قربانیاں دی جن کو محب وطن پاکستانی کبھی فراموش نہیں کر سکتے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مٹھی بھر شرپسند عناصر جو دشمن ملک انڈیا کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں اور ملک میں انتشار جلاﺅ گھیراﺅ اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں میں ملوث ہیں عوام نے انکا اصل چہرہ دیکھ عمران خان اور اسکے پیروں کار غیر ملکی ایجنڈوں پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان کی عوام ان شرپسندوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی اور اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ہمیں اپنی افواج اور شہدا پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز کشمیری رہنما ملک محمد آزاد خان، ملک مشتاق احمد نوری، ملک توصیف، احمد خواجہ ،شبیر احمد ملک، زاہد لطیف مغل، ڈاکٹر عارف مغل، قیصر مسعود جنجوعہ، شکیل جرال ،مرزا خلیل جرال، تصور جرال، خلیفہ اعجاز عثمان، اکرام ملک کی قیادت میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن