گوجرانوالہ:سی پی او سے ضلعی امن کمیٹی ممبران کی ملاقات


گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے حاجی محمد یوسف کی سربراہی میں سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم سے سی پی او آفس میں ملاقات کی اور گل پاشی کی اس دوران خطاب میں ممبران نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں ضلعی پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے اور گوجرانوالہ میں امن و امان کی فضا برقرار رکھتے ہوئے شہریوں اور املاک کی بخوبی حفاظت کی،جس پر ہم سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم اور ان کی پولیس ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ گوجرانوالہ پولیس کا جذبہ ملک پاکستان کی خدمت اور حفاظت کرنے کا ہے۔ گوجرانوالہ کو امن کا گہوارہ بنانا ضلعی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،گوجرانوالہ کے شہریوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے۔سی پی او نے امن و امان قائم رکھنے کے سلسلے میں امن کمیٹی کے ممبران کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس سلسلہ کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آخر میں تمام شرکا نے ملک پاکستان کے حفاظت اور ترقی کیلئے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...