گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خاں نے کہا ہے کہ لائن سٹاف نا صر ف گیپکو بلکہ پور ی قوم کےلئے ایک قابل فخر فورس ہیں جو دن رات، سردی و گرمی،آندھی و طوفان اور ہر طرح کے موسمی و ماحولیاتی حالات کے باوجود عرض وطن کو روشن اور کاروبار مملکت کا پہیہ رواں دوان رکھنے میں ہر دم پُر جوش اور کوشاں رہتے ہیں۔ گذشتہ سال لائن سٹاف سیفٹی اور حفاظتی رکاوٹوں کو دور کرنے پر گیپکو نے مجموعی طور پرایک ارب 30کڑور روپے خرچ کئے گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکوکے زیر اہتمام منعقدہ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے چیئرمین گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرزمحمد شعیب بٹ ، چیف ایگزیکٹو آفیسرانجینئر محمد ایوب، ڈائریکٹر سیفٹی چودھری محمد اکبر علی ، ایس ای کینٹ شیخ امان اللہ، ایکسئن مظفر گھمن،گیپکو انجینئرز اینڈ آفیسرزایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عبدلقیوم ،سیفٹی انسپکٹر نوید انجم،ہائیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین ولی الرحمن خان،لائن مین میاں عطاءالرحمن، لائن مین ریاض ورک نے بھی خطاب کیاجبکہ ممبر گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز عاطف صابر خان،جنرل مینجر آپریشن رانا اشتیاق احمد،چیف انجینئرامتیاز احمد چیمہ، شاہد نعیم چیمہ، نوید چیمہ، ایس ای سٹی شہباز احمد سیکھو، ایس ای گجرا ت محمد امین، ایس ای سیالکوٹ سردار جمشید احمد خان، ایس ای نارووال چوہدری اشرف ،ایس ای جی ایس اومحمد بوٹا گورائیہ، پی ڈی کنسٹڑکشن تنویر حسین ناگرہ ، پی ڈی جی ایس سی فیصل نفیس یوسف،پیغام یونین کے چیئرمین جاوید ڈار،گیپکو آفیسرز و انجینئرز ایسوسی ایشن و یونین عہدیدران، افسران و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔