شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ گہری سازش کے تحت عمران خان کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث کر کے انہیں گرفتار کرنے اور تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ پر تشدد واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرا کر اصل حقائق کو قوم کے سامنے لایا جائے گھیراﺅ، جلاﺅ عمران خان کی سیاست کا فلسفہ نہیں وہ امن، سلامتی ، قومی یکجہتی ، قومی اتحاد اور عوامی فلاح وبہبود ، رول آف لاءکی بالادستی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیںحکمران اتحاد اب عدالتوں کو بلیک میل کرنے کیلئے دھرنے دینے کے اعلانات کررہے ہیں۔
تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی کوشش کی جارہی ہے :کنور عمران
May 16, 2023