شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وٹائلز ایسوسی ایشن کے صدر ملک اعجاز احمد نے کہا کہ تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کرنیوالا ایک ٹولہ ہے عمران خان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے تحریک انصاف ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے جس طرح احتجاج کے دوران سرکاری وغیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا اگر یہ کسی اور سیاسی جماعت نے کیا ہوتا تو اب تک اس پر پابندی عائد ہوچکی ہوتی تحریک انصاف نے ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے تمام حدیں عبور کردی ہیں۔