شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں سابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف ،میاںرفاقت علی ،سجاد حسین بگے شاہ ، میاں ذیشان پرویز، ملک پرویز ، ملک اشتیاق ڈوگر ،ملک عرفان اسلام ،شیخ عظیم جاوید ،میاں تنویر احمد، میاں خالد عباس،ملک ندیم یوسف ڈالو،حاجی میاں عبدالرشید نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاسی مخالفین کے گھروں پر حملے اور بدتمیزی کا جو کلچر متعارف کرایا ہے اس سے پاکستان کا وقار دنیا بھرمیں مجروع ہوا ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مخالفین کے گھروں پر حملے کرنے کےساتھ ساتھ پاک فوج کے افسروں کے گھروں دفاتر پر حملے کیے اور ان کو نظر آتش کیاان خیالات کااظہارانہوںنے ”نوائے وقت“ سے گفتگو کے دوران کیا۔ ان رہنماﺅں نے کہاکہ عمران خان کے سہولت کاروں کا محاسبہ کیا جائے گا ۔