سنیپ چیکنگ :منشیات ، ناجائز  اسلحہ برآمد ،3 ملزم گرفتار 

May 16, 2023


 لاہور(نامہ نگار)گجر پورہ پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے3 ملزمان کوگرفتار کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق گجر پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزموں عقل بادشاہ اور محمد بلال کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمدکر لی ہیں جبکہ دوسری کارروائی میں تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردو نواح میں نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے والے ملزم محمد نویدکو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 240 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

مزیدخبریں