شہری شر پسند عناصر کی پھیلائی گئی افواہوں پر دھیان نہ دیں:پولیس ترجمان


لاہور( نامہ نگار) لاہور پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری اور والدین شر پسند عناصر کی پھیلائی گئی افواہوں پر ہر گز دھیان نہ دیں۔ صوبائی دارلحکومت میں والدین کے واٹس اپ گروپس میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے۔ صوبائی دارلحکومت میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال بالکل نارمل ہے۔ تمام سماجی، معاشی، تعلیمی سرگرمیاں،تعلیمی اداروں میں امتحانات اور تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ عوام کسی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ نہ لیں اور قانون کااحترام کریں۔

ای پیپر دی نیشن