لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک سی3سالہ بچہ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر 15روز میں بچے کو بازیاب کروانے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان درخواست پر سماعت کی۔فاضل عدالت نے بچے کی عدم بازیابی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال سے ایف آئی اے نے کچھ نہیں کیا۔کیوں نا وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو طلب کیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ :3سالہ بچہ کی بازیابی کیلئے 15روز میں بازیاب کروانے کا حکم
May 16, 2023