سرکاری و نجی املاک، پولیس پر حملہ کرنےوالے قانون شکن سے نرمی ہوگی:سی سی پی او

May 16, 2023


لاہور(نامہ نگار) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ سرکاری و نجی املاک، قومی اداروں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون شکن عناصر کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔ پولیس نے قومی املاک کو نقصان پہنچانے، اداروں پر حملہ آور ہونے اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث670شرپسند عناصر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ان شر پسند عناصر نے لاہور پولیس کے زیر استعمال 22 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کیا۔ شر پسند عناصر کے خلاف 34ایف آئی آرز درج کی گئی۔ ان مقدما ت میں کینٹ ڈویژن میں 16، ماڈل ٹاو¿ن ڈویڑن میں 10، سول لا ئنز ڈویڑن میں 7 جبکہ صدرڈویژن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کے ساتھ کوئی نرمی روا نہیں رکھی جائے گی اور سرکاری و نجی املاک، قومی اداروں اور پولیس پر حملہ کرنے والے عناصر کو سخت سزائیں دلوائیں جائیں گی۔

مزیدخبریں