پولیس ملازمین کے علاج کیلئے30 سے 40 کروڑ خرچ روپے مختص :آئی جی

May 16, 2023

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے پولیس فورس کے نام جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سپا ہ کی ہیلتھ ویلفیئر اورضروری ٹیسٹوں بشمول دل، گردے سمیت دیگر اہم اعضا ءکی بیماریوں کے علاج کیلئے 30 سے 40 کروڑ خرچ کیا جائے گا۔ حسب وعدہ پنجاب پولیس کی آدھی کانسٹیبلری کی ہیلتھ سکریننگ ہوچکی ہے جبکہ کچھ اضلاع میں 100فیصد سکریننگ کروالی گئی ہے۔ زیادہ نفری والے اضلاع میں مرحلہ وار ہیلتھ سکریننگ جاری ہے جو جلد مکمل ہوجائے گی۔ ہیلتھ سکریننگ کے دوران ملازمین کولاحق ہیپا ٹائٹس بی اور سی سمیت بعض ایسی بیماریوں کا علم ہوا ہے جو قبل ازیں ان کے علم میں بھی نہ تھیں۔ بیماری میں مبتلا تمام ملازمین کو محکمہ کی جانب سے مفت علاج ڈفراہم کیا جائے گا۔ ہیپاٹائٹس سی کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی دوا پولیس ملازمین کو فراہمی کےلئے حکومت پنجاب اس کا انتظام کر رہی ہے۔ نفری اورمتاثرہ ملازمین کے اہلخانہ کو بیماریوں سے بچانے کےلئے فورس کی ویکسینیشن کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوراس ویکیسین کے تمام اخراجات محکمہ خود اٹھائے گا۔ان تمام اقدامات کا مقصد پولیس ملازمین کی صحت، تندرستی، علاج معالجے کا خیال رکھنا ہے۔مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سےلاہور پولیس کے 2 شہداءکی والدہ کو علاج کیلئے 2لاکھ روپے پنجاب پولیس کے ویلفیئر فنڈ سے جاری کردئیے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں