لاہور ہائیکورٹ :نابالغ ملزموں کےلئے عدالتوں ، جیلوں کی تعمیر نہ کرنے کےخلاف حکومت پنجاب سے جواب طلب 

May 16, 2023

لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نابالغ ملزموں کےلئے پنجاب بھر میں خصوصی عدالتوں اور جیلوں کی تعمیر نہ کرنے کے خلاف درخواست پرحکومت پنجاب و دیگران سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار خدیجہ امجد وزیر کے وکیل سید معظم علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ نابالغ ملزموں کے مقدمات جلد پایہ تکمیل تک پہنچاناقانونی تقاضا ہے۔ مقدمات کاجائزہ لینے اور نگرانی کےلئے نگران کمیٹیاں بناناقانونی طور پرلازم ہے۔ نابالغ ملزموں کوخصوصی جیلیں بناکریا انہیں خاص گھروں میں رکھنا قانون کاتقاضاہے،استدعا ہے کہ عدالت نابالغ ملزموں کےلئے خصوصی عدالتوں اور جیلوں کی تعمیر کاحکم دے۔

مزیدخبریں