ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے: ناظم شوکت


لاہور (خبرنگار) ٹریفک پولیس دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے اور ہیلمٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ناکام ہو گئی جس کے باعث صوبائی دارالحکومت میں حادثات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ انکشاف چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے اپنے بیان میں کیا۔ ناظم شوکت کا کہنا ہے کہ نوعمر بچے موٹرسائیکل چلا کر دوسروں کی زندگیاں گل کر رہے ہیں۔ سگنل کی خلاف ورزی پر وارڈنز خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آئی جی پولیس سے اپیل ہے کہ خفیہ ٹیمیں تشکیل دےکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور غفلت برتنے والے وارڈنز کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...