کرونا : 10 نئے کیس ، مثبت شرح 0.54 فیصد ،7 مریضوں کی حالت تشویشناک 


 اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 10کیس رپورٹ ہوئے اور 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پیر کو قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار847 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے10 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح 0.54 فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ لاہور میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 216ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسزکی شرح 1.39فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں 91 ٹیسٹوں میں سے 3کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 3.30فیصد رہی۔
کرونا 

ای پیپر دی نیشن