بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ 24.99 فیصد کی بڑی کمی ہوئی: ادارہ شماریات


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 24.99 فیصد کی بڑی کمی دیکھی گئی۔ مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 9.09 فیصد کم ہوئی۔ جولائی تا مارچ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 8.11 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا مارچ فوڈ 8.71 اور مشروبات شعبے کی پیداوار 3.39 فیصد کم ہوئی۔ تمباکو 23.78 اور ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 16.03 فیصد گر گئی۔ لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 66.22 فیصد کمی ہوئی۔ کیمیکلز 6.29 اور فرٹیلائزر شعبے کی پیداوار میں 9.54 فصد کمی ہوئی۔ فارما سیوٹیکلز شعبے کی پیداوار میں 23.20 فیصد کمی ہوئی۔ آئرن‘ سٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 4.02 فیصد کمی۔
ادارہ شماریات

ای پیپر دی نیشن