فرانس کا یوکرائن کی فوج کو جدید ہتھیار  اور تربیت فراہم کرنے کا اعلان


پیرس (اے پی پی) فرانس نے یوکرین کو درجنوں ہلکے ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں فراہم کرنے اور ان کو استعمال کرنے والے فوجیوں کو تربیت دینے کا اعلان کیا ہے۔فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آ ئندہ چند ہفتوں میں فرانس یوکرینی فوج کی کئی بٹالینز کو بکتر بند گاڑیوں اور ہلکے ٹینکوں سے لیس کرے گا جن میں اے ایم ایکس ۔10 آر سی بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ یوکرینی فوجیوں کو ان ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...