مکہ مکرمہ (این این آئی)سعودی عرب نے حج سیزن کے دوران غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ جانے سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہاکہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی حج اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ نہیں جا سکیں گے۔ مکہ مکرمہ جانے والی چیک پوسٹس پر حج پرمٹ چیک کیے جائیں گے۔بیان کے مطابق جس غیرملکی کے پاس متعلقہ اداروں کا جاری کردہ حج پرمٹ نہیں ہوگا اسے مکہ مکرمہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جن غیرملکیوں کے پاس مکہ سے جاری کردہ اقامہ، عمرہ یا حج پرمٹ ہوگا ان پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
حج سیزن میں غیرملکیوں کے بغیر اجازت مکہ مکرمہ جانے پر پابندی
May 16, 2023