خرطوم(اے پی پی)سوڈان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملکی فضائی حدود 31 مئی تک ہر قسم کی ایئر ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔سعدی خبر رساں ادارے کے مطابق اتھارٹی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ انسانی امداد اور لوگوں کو نکالنے کے لیے آنے والی پروازوں کو بھی صرف اس صورت میں استثنی دیا جائے گا جب متعلقہ حکام سے اجازت نامہ حاصل کیا جائے۔ واضح رہے کہ سوڈان میں 15 اپریل سے فوجی اور نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان جھڑپیں تاحال جاری ہیں جس کے باعث سوڈانی فضائی حدود کو معمول کی ایئر ٹریفک کے لیے پہلے ہی بند کردیا گیا تھا۔