9مئی کے واقعات کے شرپسندوں کو نشانِ عبرت بنایا جائے:اشرف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ 09 مئی کے واقعات کے شرپسندوں کو نشانِ عبرت بنایا جائے۔ اپنے ملک اور اپنے اداروں سے سوتیلی ماں کا سلوک کرنے والوں کی اصلاح ضروری ہے۔ جناح ہاو¿س پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ بربریت کے واقعات کے منصوبہ سازو، مشتعل افراد کو اکسانے والوں اور کاروائیاں کرنے والوں کو کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔ پی ٹی آئی نے احتجاج کا جو کلچر اپنایا ہے، کسی لحاظ سے ملک کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ 09مئی کے واقعات میں مساجد کی بے حرمتی پوری قوم کے لیے نشان ہے۔ پی ٹی آئی کے قائدین کی تند و تیز اور طنز آمیز تقریروں نے اداروں کے خلاف جو ماحول تیار کیا، اس کا نتیجہ ساری قوم نے دیکھ لیا ہے۔ دہشت گردی کے تمام واقعات کی چھان بین نہایت ضروری ہے۔ پاکستان کے دشمن انتظار میں ہیں کہ عوام اور افواجِ پاکستان میں کوئی خلیج بنے اور وہ اپنے مذموم مقاصد پورے کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...