پنجاب ‘ 6 لاکھ 97 ہزار ٹن سے زائد گندم کی پیسائی مکمل ہوچکی:فیصل یوسف

لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ خوراک پنجاب کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے وضع کردہ فلور لیجر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کیمطابق رواں مالی سال کے گندم ریلیز سیزن کیلئے اب تک 6 لاکھ 97 ہزار ٹن گندم کی پیسائی مکمل ہو چکی ہے جبکہ 5 لاکھ 22 ہزار ٹن آٹا مارکیٹ میں آ چکا ہے۔ یہ بات پی آئی ٹی بی ارفع ٹاور میں چیئرمین فیصل یوسف کی زیرِ صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سسٹم کے ذریعے فلوز ملز میں حکومت سے خریدی گئی گندم، پسائی اور مارکیٹ میں آٹا فراہمی کا مکمل ریکارڈ فلور ملز اور محکمہ خوراک دیکھ سکتے ہیں۔چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے سسٹم کی بدولت محکمہ خوراک کو گندم خریداری اور پیسائی کے حوالے سے نگرانی اور دیگر امور میں بہت زیادہ سہولت حاصل ہوئی ۔

ای پیپر دی نیشن