لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ املاک کونقصان پہنچانے والوں کےخلاف کارروی کی جائے۔احتجاج ہر کسی کا آئینی حق ہے،نجی وسرکاری املاک پرحملے قبول نہیں۔جناح ہاﺅس،ریڈیو پاکستان پشاور،میانوالی ایئربیس سمیت دیگرعسکری تنصیبات پرحملے کرنےوالوںکوجلد گرفتار کیاجائے۔شرپسند عناصر کےخلاف فی الفورتحقیقات کرکے انہیں کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرمفتی ندیم قمر،معروف عالم دین مولانا محمدعلی نقشبندی ،مولانا سردار محمدخان لغاری،ڈاکٹرمحمدکریم خان ،ڈاکٹرعمران انورنظامی دیگر علماءکرام کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علماءکے وفدنے علامہ راغب نعیمی کومتحدہ علماءبورڈکاچیئرمین مقرر ہونے پر مبارکبادپیش کی اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔علامہ ڈاکٹرراغب نعیمی نے مزید کہ جوکچھ گذشتہ د نوں سے ملک میں ہورہاہے وہ افسوسناک ہے۔ آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتاکہ احتجاج کے آڑ میںقومی املاک کونقصان پہنچایا جائے۔