سیدنا امیر حمزہ غیرت و حمیت کا پیکر تھے،مفتی منیب الرحمن

لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیدنا امیر حمزہ کے فضائل خود رسول خدا نے بیان کیے انکی شان و عظمت کی کوئی حد نہیںانکی شہادت پر رسول پاک نے گریہ کیا سیدنا امیر حمزہ رسول پاک کو بہت عزیز تھے آپ غیرت و حمیت کا پیکر تھے۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن نے سالانہ سید امیر حمزہ کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا جسکا اہتمام قاری غلام رسول قصوری نے کیا تھا دیگر مقررین میں علامہ غلام بشیر نقشبندی ،علامہ خادم حسین خورشید الازہری محمد ابوبکر چشتی شامل تھے محفل کے مہمان خصوصی پیر سائیں اسرارالحق چشتی نظامی اور شیخ الحدیث محمد یونس امجدی تھے ڈاکٹر خادم خورشید اور علامہ غلام بشیر نے کہا نوجوان نسل کو اپنے اکابر کے کارناموں اور انکی بے مثال قربانیوں سے آگاہ کرنے کے لیے ایسی محافل کا انعقاد باعث اطمینان ہے کیونکہ سوشل میڈیا نے نوجوان نسل کو کافی گمراہ کر دیا ہے علماء اور مبلغین اس پر زیادہ توجہ دینی ہو گی تاکہ ہماری آنیوالی نسل اپنے دین سے دور نہ ہو اور اسلام کے حقیقی ہیروز کو پہچانے عقیدہ خم نبوت کو سمجھے اور قادیانی کذاب کے پروپگنڈے کا شکار نہ ہو۔ مفتی منیب الرحمٰن نے ملک میں جاری سیاسی بحران کو ملک کے نقصان دہ قرار دیا محفل میں لاہور بھر سے علماء کرام اور اساتذہ شیوخ نے شرکت کی پیر اسرار الحق چشتی نظامی نے آخر میں ملک کے استحکام و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

ای پیپر دی نیشن