وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی ملکی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بریفنگ دیں گے۔اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ ہفتے ہونا تھا جو منگل تک کے لیے ملتوی کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا
May 16, 2023 | 10:16