محکمہ موسمیات کی 2 روز کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی

May 16, 2023 | 17:43

ویب ڈیسک

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مئی سے مغربی ہواؤں کا ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے .جس کے باعث آندھی اور بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 اور 18 مئی کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، باجوڑ، کرم اور وزیرستان میں بھی بادل برسیں گے۔اسی طرح اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور ، شیخوپورہ، خوشاب، اوکاڑہ اور لاہور میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 16 اور17 مئی کے دوران بلوچستان، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔

مزیدخبریں