اسلام آباد: سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ وزٹ ویزا رکھنے والوں کو حج کے سیزن میں حج یا عمرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ 90 دن کا سیاحتی ویزہ اس کے حاملین کو صرف عمرہ کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن حج کے کے دوران نہیں۔مملکت کے قواعد و ضوابط اور ہدایات کے مطابق وزٹ ویزہ رکھنے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور وہ حج کے موسم کے دوران عمرہ بھی نہیں کرسکتے۔وزارت نے سیاحوں اور زائرین سے کہا کہ وہ قواعد کی پابندی کریں اور انہیں مشورہ دیا کہ وزٹ ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد قوانین کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے مملکت چھوڑ دیں۔سعودی عرب نے انٹری پرمٹ حاصل کیے بغیر افراد اور گاڑیوں کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی کا اعلان بھی کیا۔مکہ مکرمہ کا سالانہ حج، 26 جون سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ تاہم، حج سے پہلے کے دنوں میں سعودی عرب کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کی جانب سے سرکاری اعلان تک اس تاریخ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔