میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 4 نئے فیچرز متعارف کرا دیئے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’WaBetaInfo‘ کے مطابق ان نئے فیچرز میں نامعلوم کالرز کو خاموش کرانے کا ایک فیچر بھی شامل ہے۔ صارفین سیٹنگز میں پرائیویسی آپشن میں جا کر اس فیچر کو آن کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد کوئی بھی اجنبی شخص انہیں کال کرے گا تو ان کی سکرین پر اسے ’سائلنٹ‘ کرنے کا آپشن نمودار ہوجائے گا۔نئے فیچرز میں ایک ’گروپ مینشنز‘ (Group Mentions) نامی فیچر شامل ہے۔ اس فیچر کے ذریعے کمیونٹی ایڈمن ، کمیونٹی اناﺅنسمنٹ گروپ کے اندر گروپس مینشن کر سکیں گے۔ اس طرح وہ کمیونٹی ممبرز کو میسج بھیجتے ہوئے گروپس کو بھی ہائی لائٹ کر سکیں گے۔تیسرا فیچر کمیونٹی انٹری پوائنٹ کا ہے جس کے ذریعے صارفین کمیونٹی اناﺅنسمنٹ گروپ کے اندر ہی براہ راست کمیونٹی گروپس کھول سکیں گے۔ اس کے لیے ’ہیڈر‘ میں ایک نیا بٹن دیا گیا ہے۔اس بٹن کو دبانے سے جو مینیو کھلے گا اس کے ذریعے کسی بھی کمیونٹی کا ’کری ایٹر‘ فوری طور پر نیا گروپ بنا سکے گا۔چوتھا فیچر انتہائی مفید ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے میسجز کو ’ایڈٹ‘ کر سکیں گے۔ ’ایڈیٹنگ میسجز‘ نامی اس فیچر کے تحت آپ کوئی بھی میسج کسی دوست کو بھیجنے کے 15منٹ بعد تک اسے ایڈٹ کر سکتے ہیں۔ تاہم کسی اور ڈیوائس سے بھیجا گیا میسج ایڈٹ نہیں کیا جا سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیچرز آئی او ایس اوربعض اینڈرائیڈ فونز کی ایپلی کیشنز کے ’Beta‘ ورژن میں مہیا کر دیئے گئے ہیں۔
واٹس ایپ نے4 نئے فیچرز متعارف کرا دیئے
May 16, 2023 | 21:55