آئی پی ایل کو جھٹکا، انگلینڈ نے اہم کھلاڑی واپس بلا لئے

May 16, 2024

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اپنے اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا اور کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کو چھوڑ کر وطن روانہ ہونا شروع ہوگئے ۔انگلینڈ کے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کھلاڑی ول جیک اور ریس ٹوپلی آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کیخلاف میچ جیتنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ جوز بٹلر اور فل سالٹ نے بھی روانگی کی تیاری مکمل کر لی ہے۔انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی، جونی بیرسٹو اور سیم کیرن بھی اسی ہفتے بھارت سے واپس روانہ ہو جائیں گے، انگلینڈ کے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی پاکستان کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل اسی ہفتے لیڈز میں جمع ہوں گے۔کھلاڑیوں کی وطن واپس روانگی پر سابق بھارتی کپتان گواسکر نے انگلش کرکٹرز کو آئی پی ایل ادھورا چھوڑ جانے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرنچائز کو معاہدے کرنے سے پہلے نظرثانی کی ضرورت ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو کرکٹرز لیگز کو ادھورا چھوڑ رہے ہیں ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں اور انکے معاہدوں کو بھی ختم کیا جائے، دیگر بورڈز کو آئی پی ایل کے باعث 10فیصد کمیشن ملتا ہے جو کوئی اور لیگ ادا نہیں کرتی، اگر سیریز کیلئے آئی پی ایل چھوڑ رہے ہیں تو بورڈز اور کھلاڑیوں پر جرمانہ کیا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں