لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ سے انگلینڈ پہنچ گئی، پاکستان ٹیم ڈبلن سے مانچسٹر پھر لیڈز پہنچی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ میں 4 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ جو 22، 25، 28 اور 30 مئی کو ہوں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں سیریز کے بعد ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے امریکہ روانہ ہوگی۔