لاہور (کامرس رپورٹر )پنجاب میں اکانومی کی ڈاکوکیومینٹیشن کیلئے پی آر اے کے تحت تمام سروسز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ٹیکس نیٹ میں شامل تمام سروسز پرٹیکس کی شرح کو یکساں رکھا جائے۔مستثنیٰ سروسز کی معمولی شرح کیساتھ ٹیکس نیٹ میں شمولیت دستاویزی معیشت کے فروغ کو یقینی بنائے گی۔ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے والوں کے لییسیلز ٹیکس آن سروسز پر رعایت برقرار رکھی جائے۔ کسانوں کی مشکلات سے بخوبی واقف ہیں۔ آ ئند ہ بجٹ میں کسانوں کو بڑا ریلیف دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہاروزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے گزشتہ روز وزراء کمیٹی برائے ریسورس موبلائزیشن 2024-25کے چوتھے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کمیٹی کو بتایا کہ بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز کی شرح پر پانچ سال بعد نظر ثانی کی جا رہی ہے۔ آئندہ بی او آر کے تحت ٹیکسز کی شرح میں تبدیلی کیلئے سیٹ فارمولا کا تعین کیا جائے گا۔