خاتون سے ناجائز تعلقات‘3سال بعد عدالتی حکم پر ایس پی سمیت 7پولیس افسروں ‘اہلکاروں ‘دیگر کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(نامہ نگار)تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے لاہور سٹی ڈویثرن میں تعینات سابق ایس پی حفیظ بگٹی ،انسپکٹر وجیہ الحسن ،سب انسپکٹر عمران خان،ایس آئی سید اسد مقبول،اے ایس آئی سید تفہیم مہدی ،ہیڈ کانسٹیبل خالد نوید ،اے ایس آئی عمران خان سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف شہری سجاد ندیم ہاشمی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایف آئی آر میں متاثرہ شہری نے موقف اختیار کیا کہ سابق ایس پی حفیظ بگٹی جو اس وقت کراچی میں تعینات ہیں نے سائل کی بیوی وردا افضل سے ناجائز تعلقات استوار کئے اور وردا کے کہنے پر پولیس کی بھاری نفری سے میرے گھر پر قبضہ کرلیا۔بعدازاں پولیس کو استعمال کرتے ہوئے ایس پی نے مجھے اور میرے دوت سہیل ظفر اور میرے بہنوئی شوکت علی کو اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور جنوبی چھاؤنی تھانے لے جا کر بند کردیا۔ پولیس اہلکار مسلسل تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور اس کی ویڈیوز بنا بنا کر حفیظ بگٹی کو بھیجتے رہے۔ شہری سجاد ندیم  ہاشمی نے اسٹبلشمنٹ کو بھی درخواست دی اور پنجاب پولیس کو بھی درخواستیں دیں، تاہم تقریبا 3سال بعد عدالت  کے حکم پر لاہور پولیس نے ایس پی اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...