لاہور(نامہ نگار)ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنیوالا شخص گرفتارکرادیا ہے۔ نجی ہسپتال سے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر خاتون کو ہراساں کرنے کی کال موصول ہوئی۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری پولیس کو موقع پر بھجوایا۔خاتون ڈاکٹر تھانے کے چکروں میں پڑنے سے گریزاں تھی۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے ہسپتال میں ہی پولیس سے تمام قانونی کارروائی مکمل کروائی اور خاتون ڈاکٹر سے درخواست موصول کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھاکہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن ہراسمنٹ، گھریلو تشدد، زبردستی شادی، تیزاب گردی سمیت خواتین کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے مصروفِ عمل ہے۔