لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے بتایا کہ روا ں سال اب تک لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 4005ملزمان گرفتار کرکے شہر کے مختلف تھانوں میں 3888مقدمات درج کئے۔ سٹی ڈویژن نے943، کینٹ 801،سول لائنز415،صدر558، اقبال ٹاؤن646اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے642منشیات فروش گرفتارکئے۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے2881کلوگرام سے زائد چرس ، 141کلو 241گرام ہیروئن،54کلو 401گرام آئس اور 27ہزار 80 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔