بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز زیرغور لائی جائیں:عدنان خالد بٹ

لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب عدنان خالد بٹ نے کہاہے کہ وفاقی بجٹ میں بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کی دی گئی تجاویز کو مدنظر رکھا جائے کیونکہ کاروباری لاگت میں شدید اضافہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹری کا پہیہ چلنا مشکل ہو چکا ہے۔بجلی اور گیس کے نرخ بہت زیاد بڑھ گئے ہیں صنعتی پیداوار آدھی رہ گئی ہے اسکے اوپر ایم ڈی آئی فکس ٹیکس اور ہائی انٹرسٹ ریٹ کی و جہ سے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کا گروتھ ریٹ بڑھانے کے لیے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز مسائل حل کرنا اشد ضروری ہے، ان کے لیے خصوصی پالیسی وضع کی اور سستے سرمائے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان مارک اپ ریٹ سنگل ڈیجٹ کرے اور ایس ایم ایز کی قرضوں تک رسائی آسان بنائے۔ وفاقی بجٹ میں حکومت انڈسٹری کو بجلی و گیس سمیت دیگر اشیاء سستے داموں فراہم کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...