فیروزوالہ( نامہ نگار) روٹی اور نان کی سرکاری قیمت کیخلاف ورزی پر ضلع بھر میں اب تک 11 ہزار 856 دکانوں اور تندوروں کی انسپکشن کی گئی ‘ 1 ہزار 139 دوکانداروں کو 23 لاکھ 41 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ نان و روٹی کی زائدقیت وصول کرنے والے 25 دوکانداروں کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی اور 26 کو حراست میں لیا گیا۔