لاہور(کامرس رپورٹر )ملک موجودچینی کا وافر سٹاک فوری برآمد کیا جائے نہیں تو گندم کی فصل کی بربادی کے بعدنقد آور فصل کماد بھی تباہ ہو جائے گی اور کسان آئندہ کوئی فصل کاشت کرنے کے قابل نہیں رہے گا۔ انجمن فلا ح کسان تنظیم کے ضلعی صدر ملک جمیل احمد بھٹہ نے بہاولپور میں اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ حکومت کسانوں پر اتنا ظلم نہ کرے کہ وہ خود کشیوں پر مجبور ہو جائیں ۔انہوں نے کہا کرشنگ سیزن میں چینی کا سٹاک موجود رہا تو شوگر ملیں نا نہیں خرید یں گی جبکہ مارکیٹ میں مڈل مین و دیگر آڑھتی اونے پونے داموں خرید یں گے جس سے کسان کا خرچہ بھی پورا نہیں ہو گا اور وہ معاشی طورپر برباد ہوجائے گا۔حکومت کو چاہیے کہ وہ کسان دوست پالیسیاں بنائے تاکہ کسان خوشحال ہو اور ملک ترقی کرے۔اجلاس میں ملک حنیف سندھا، ملک احسان اللہ بھٹہ، محمد سراج، ملک صابر آرائیں، ملک منظور اختر، مہر محمد ارشد، محمد عرفان جوئیہ و دیگر کسان ممبران شریک تھے۔
چینی فوری برآمد نہ کی گئی تو کماد کی فصل برباد ہو جائیگی،ملک جمیل بھٹہ
May 16, 2024