ٹیکس ترمیمی ایکٹ پر تحفظات ‘ فی الفور واپس لیا جائے:میاں عبدالغفار

May 16, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے ٹیکس ترمیمی ایکٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے کہا کہ اسے فی الفور واپس لیا جائے یا اس میں موجود خامیاں دور کی جائیں،ٹربیونلز اور ہائیکورٹس کی فیسوںمیں پچاس ہزار کی شرط ختم کرکے پرانی فیسیں بحال کی جائیں ۔ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے ٹیکس بارز کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ ٹیکس دہندگان کو اپنے ریفنڈز واپس لینے کیلئے بھی خصوصی حصہ دینا پڑتا ہے۔دوسرا تاریخ مانگنے پر کم ازکم 50ہزار روپے جمع کرانے کی پابندی بھی ظلم وزیادتی ہے۔نئی شرائط اور قدغنیں ٹیکس بیس بڑھنے میں رکاوٹ اور ٹیکس پیئر کے اعتماد کو کم کریں گی۔حکومت ایسے ٹیکس قوانین یا ایکٹ پاس نہ کرے ۔

مزیدخبریں