لاہور( نیوز رپورٹر)صدر پیپلا فائزہ رعنا نے وفد کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ بخاری سے ملاقات کی ہے۔جس میں صوبائی وزیر نے کالج کمیونٹی کے مسائل کو وزیر اعلیٰ تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔صدر پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر کو کالج کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔پے پروٹیکشن، بیسویں گریڈ کیلئے ڈی آر اے،بی ایس کالجز کی سمر ویکیشنزو دیگر مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ صدر پیپلا نے خصوصی طور پہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال کرنے اور ڈی پی آئی تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پے پروٹیکشن، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی فعالیت ، سمر ویکیشن اور ڈی پی آئی کی تعیناتی کو فوری طور پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کے نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کروائی۔مزید برآں انہوں نے پیپلا وفد کی وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر خزانہ پنجاب سے بجٹ سے پہلے ملاقات کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔پیپلا وفد میں صدر فائزہ رعنا کی معاونت شمائلہ حسین جائنٹ سیکرٹری پنجاب،فرزانہ جبیں، نائب صدر لاہور ڈویڑن، اور ناصر ادیب صدر لاہور نے کی۔
پیپلا وفد کی صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے ملاقات‘مطالبات پیش کیے
May 16, 2024