لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ فارم 47 والی نااہل حکومت نے عوام کو سٹرکوں پر آنے پر مجبور کردیا ہے۔ حکمران مفادات کی سیاست کے ذریعے کسانوں سمیت عام آدمی کا مہنگائی بے روزگاری کے ذریعے معاشی قتل کررہے ہیں۔ جس کے خلاف جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 16 مئی کو کسان حق دو مارچ ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔ انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری احتجاج میں رکاوٹ بننے کی بجائے کسانوں کا مطالبہ فوری طور پر پورا کریں۔