لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گورنمنٹ اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں پنجاب کے پہلے فری آئی ٹی سٹی کا افتتاح کر دیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ جے ڈی سی فائونڈیشن کے اشتراک سے پنجاب میں بننے والی پہلی آئی ٹی سٹی میں دو سے تین ماہ کے دورانیہ پر مشتمل جدید آئی ٹی کورسز مفت کروائے جائیں گے۔ داخلہ لینے والے افراد کو ایمازون، گرافکس، دراز، وال مارٹ سمیت دیگر کورسز بلامعاوضہ کروائے جائیں گے جبکہ کورسز مکمل ہونے پرسرٹیفیکیٹ دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب کے طلبہ اور نوجوانوں کو جدید آئی ٹی سکلز سے روشناس کروانے کا سفر شروع ہو چکا ہے۔