پنجاب یونیورسٹی میں ’’جمہوریت، گورننس اور پائیداری‘‘کے موضوع پر 2روزہ ہائبرڈ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب

 لاہور(لیڈی رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ’’جمہوریت، گورننس اور پائیداری‘‘کے موضوع پر دو روزہ ہائبرڈ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقادالرازی ہال میں کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی،و ائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہورڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر خالد تیمور اکرم، چیئرپرسن شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد، فیکلٹی ممبران، محققین اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مقررین نے جمہوری طرز عمل اور حکمرانی کے خیال سیر حاصل بات چیت کی۔مقررین نے اس بات کو اجاگر کیا کہ نہ صرف مشرق بلکہ مغرب میں بھی جمہوری اصولوں پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن