مریم کی دستک منصوبہ،نمائندوں کی رجسٹریشن کیلئے ایپ کا افتتاح کردیا ‘مجاہد شیردل

لاہور(نیوز رپورٹر)سیکرٹری فنانس پنجاب مجاہد شیر دل نے عوام کو سرکاری خدمات انکی دہلیز پر فراہم کرنے کے منصوبے ’’ مریم کی دستک ‘‘ کیلئے نمائندوں کی رجسٹریشن ایپ ’’ دستک فیسیلیٹیٹر‘‘ کا افتتاح کر دیاگیا۔منصوبے کے تحت دستک نمائندے شہریوں کو ڈومیسائل‘برتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر عوامی خدمات انکی دہلیز پر مہیا کریں گے۔ ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف، ڈائریکٹر جنرلز ساجد لطیف، وقار قریشی، صائمہ شیخ اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ شہری آئی او ایس اور اینڈرائڈ پر موجود ’’دستک فیسیلیٹیٹر‘‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے بطور دستک نمانئدہ خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ اہلیت کیلئے عمر 18 سال سے زائد، انٹرمیڈیٹ، پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، موٹر سائیکل، موبائل فون، اور انٹرنیٹ ڈیٹا ہونا ضروری ہیں۔ دستک نمائندے گھروں میں جا کر فارم پْر کرنے سے لیکر دستاویزات کی حتمی ترسیل کے ذمہ دار ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن