سری نگر(کے پی آئی)جموں ڈویژن کے کٹھوعہ ضلع میں بھارتی فورسز نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کردی ہے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع فوج اور کمانڈوز بھی شامل ہیںہیں۔ سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے بلور کے بھینی نالے کے اطراف میں بھی آپریشن شروع کر دیا ہے۔علاوہ ازیں آزاد کشمیر میں مقیم مقبوضہ کشمیر کے 20 حریت پسندوں کی جائیدادیں شمالی کشمیر میں ضبط کر لی گئی ہیں ۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولا پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گز شتہ روز محمد عارف بادل اورمحمد بشیر کی اوڑی میں ایک کنال اور 11 مرلے زمین ضبط کی گئی ہے یہ دونوں افراد ان دنوں آزاد کشمیر میں مقیم ہیں ۔ اس کاروائی سمیت آزاد کشمیر میں مقیم مقبوضہ کشمیر کے 20 افراد کی جائیدادیں حالیہ دنوں ضبط کی جا چکی ہیں بارہمولہ پولیس نے سب جج اڑی کے ذریعہ اٹیچمنٹ آرڈر حاصل کرنے کے بعد آزاد کشمیر میں مقیم محمد عارف بادل ولد غلام حسین ساکن ناورونڈا اور محمد بشیر ولد محمد بشیر ساکن گوہلن اڑی جائیداد ضبط کر لی گئی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر: قابض افواج کے محاصرے، تلاشی مہم جاری، 20 حریت پسندوں کی جائیدادیں ضبط
May 16, 2024