ہینڈلووا (نیٹ نیوز) سلوواکیہ کے وزیراعظم روبرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے اور تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سلوواکیہ کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم روبرٹ فیکو پر ہینڈلووا میں سرکاری دفتر میں اجلاس کے بعد قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ حملہ آور نے چار گولیاں فائر کیں جو وزیراعظم روبرٹ فیکو کے پیٹ میں پیوست ہو گئیں۔ سلوواکیہ کے میڈیا نے بتایا کہ 71 سالہ ملزم نے فائرنگ کی لیکن فوری طور پر اس کی وجوہات واضح نہیں ہیں۔
سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
May 16, 2024