وکلاء کی جزوی ہڑتال، ایوان عدل کے باہر علامتی دھرنا دیا: ریلی نکالی  

لاہور (خبر نگار) سول عدالتوں کی تقسیم اور وکلاء کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کے خلاف وکلاء کی ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں جزوی ہڑتال رہی۔ وکلاء عدالتوں میں پیش ہوتے رہے جبکہ وکلاء نے ایوان عدل کے باہر پی ایم جی چوک پر علامتی دھرنا بھی دیا۔ ایوان عدل میں وکلاء کی جانب سے اجلاس کے بعد پی ایم جی چوک تک ریلی نکالی گئی اور علامتی دھرنا دیا گیا۔ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی نے کہا کہ آئندہ ہفتے آل پاکستان وکلاء کنونشن بلایا جائے گا جبکہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن