اسلام آباد (نوائے وقت رورٹ) الیکشن کمشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات میں 2 ہزار 158 ٹن واٹر مارک پیپرز استعمال کیے گئے، تین پرنٹنگ پریس سے بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے جبکہ قومی اسمبلی کے ہر ریٹرننگ افسران کو 4 لیپ ٹاپ جبکہ صوبائی اسمبلی کے ریٹرننگ افسران کو 3 لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 859 انتخابی حلقے بنائے گئے اور ملک بھر سے 17 ہزار 816 امیدواروں نے حصہ لیا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 899 سیاسی جماعتوں آزاد امیدواروں کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں دو، دو خواجہ سراؤں نے حصہ لیا۔ 7 لاکھ بیلٹ باکس استعمال کیے گئے اور 1.5 لاکھ بیلٹ باکس ریزرو رکھے گئے۔ ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے جن میں سے مردوں کے لیے 25 ہزار 211، خواتین کے لیے 23 ہزار 844 جبکہ مشترکہ 41 ہزار 58 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے، جبکہ پولنگ کے لیے 2 لاکھ 76 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے۔ 10 لاکھ 3 ہزار 883 پولنگ عملے کو انتخابی عمل کے لیے تربیت دی گئی۔
عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے
May 16, 2024