پشاور (بیورو رپورٹ) خیبرپی کے کابینہ نے خیبر پی کے ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا۔ مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبر پی کے ہائوس میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا، فیصلہ صوبائی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ کابینہ میں وزراء، ارکان اسمبلی کیلئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا، گورنر انیکسی فی الحال ایم پی ایز اور وزراء استعمال کریں گے۔ گورنر کیلئے کے پی ہائوس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے، گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوبست کریں۔ مشیر اطلاعات خیبر پی کے نے مزید کہا کہ گورنر کے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں، ان کیلئے رہائش کی کمی نہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی دل نہ ہاریں، کے پی ہاؤس میں ان کا داخلہ بند نہیں کریں گے۔
خیبر پی کے ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم
May 16, 2024