مغربی ممالک کے ساتھ فوجی محاذ آرائی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، روس

 ماسکو(آئی این پی)روسی  خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر سرگی ناریشکن  نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے ساتھ فوجی محاذ آرائی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا ،سرگی ناریشکن نے  پارلیمان  کے ایوان بالا یعنی  وفاقی کونسل  میں  اپنی دوسری بار امیدواری کے لیے یکجا ہوئی ایک خصوصی نشست سے خطاب کے دوران اس بات کا اظہار کیا ۔ناریشکن نے کہا کہ کچھ مغربی سیاست دان اپنی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر فوجی تنازعہ شروع کرنا ممکن سمجھتے ہیں البتہ  مغرب میں ایسے ذمہ دار سیاستدان بھی ہیں جو اس کو روک سکتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ  مغرب کو  روس کے ساتھ محاذ آرائی کو محفوظ اور مفید بنانے کے خیال کو حقیقت میں ڈھالنے کیلیے ایک قوی ارادے کی ضرورت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن